جواب:
واضح رہے کہ جو شخص ایک مرتبہ صاحب نصاب بن گیا، تو جب تک وہ صاحب نصاب رہے گا، ہرسال اپنی زکات کی تاریخ والے دن ملکیت میں جو اموالِ زکات موجود ہوں ان سب کی زکات ادا کرے گا، چاہے کسی مال کا اس تاریخ سے ایک دن پہلے ہی مالک ہوا ہو،ہر مال پر الگ سال گزرنا شرط نہیں۔ لہٰذا اگر کوئی شخص صاحب نصاب ہے، تو اس کی زکات کی تاریخ والے دن جتنی رقم بینک اکاؤنٹ میں موجود ہے، اس سب کی زکات بھی ادا کرے گا۔
واللہ اعلم
مفتی: محمدطلحہ ارشاد
فتویٰ نمبر: 6893
دارالافتاء: ارشادالعلوم الاسلامیہ



